ایران اور امریکا کے درمیان کئی برسوں پر پھیلی کشیدگی اور اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں میں پائے جانے والے فاصلوں کے بعد تہران سرکار ایسے اقدامات اٹھا رہی تاکہ امریکا کے ساتھ قربت بڑھائی جا سکے۔
انہی اقدامات میں امریکا کے خلاف ایران کے یاد گار نعرے ’’امریکا مردہ باد‘‘ کا بھی خاتمہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حال ہی میں ایرانی ذرائع ابلاغ کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایران میں موبائل فون
سروسز فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں نے ویٹنگ کال کے لیے ریکارڈ کی گئی ’’امریکا مردہ باد‘‘ ٹیون ختم کر دی ہے۔
یہاں یہ امر واضح رہے کہ ’’ایران سل‘‘ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے پاسداران انقلاب کا نجی ادارہ سمجھا جاتا ہے جس میں پاسداران انقلاب سمیت حکومت کے کئی دوسرے شعبوں کے حصص موجود ہیں۔ایران سل کی جانب سے ’امریکا مردہ باد‘ ٹیون ختم کرنے کے کچھ وقت بعد ’’ہمراہ اول‘‘ نامی ایک دوسری سرکاری موبائل فون کمپنی نے بھی اپنے ریکارڈ سے ’’امریکا مردہ باد‘‘ ٹیون حذف کر دی